شائع 14 اگست 2021 10:38pm

دلہن نے اپنی شادی میں گول گپوں کا تاج اور ہار پہن لیا

دلہن نے شادی میں گول گپوں کا تاج اور ہار بنا کر پہن لیا۔

کیا آپ کو کوئی کھانے کی چیز اتنی پسند ہے کہ آپ نے اسکو پہننے کا سوچا ہو؟ یقینی طور پر نہیں ۔ تاہم جنوبی بھارت میں ایک دلہن ایسی بھی ہے جوکہ اسٹریٹ فوڈ سے اپنی محبت کو ایک نئی جہت پر لے گئی ہے ۔

بھارت میں اس دلہن کی برائیڈل جیولری اور میک اپ کیلئے گول گپوں کا استعمال کیا گیاہے ۔یہ ویڈیو دلہن کا برائیڈل میک اپ کرنیوالے میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی ۔ اور یہ ویڈیو بھارت میں انتی مقبول ہوئی ہے کہ اب تک اس نے چار اعشاریہ سات ملین ویوز اور ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد لائیک حاصل کرچکی ہے۔

ویڈیو میں دلہن نے گول گپوں کا بنا ہوا تاج اور گردن میں بریسلیٹ پہنا ہوا ہے جبکہ دلہن کے سامنے بھی گول گپے ہی قطار میں سجائے گئے ہیں ۔

تاہم ویڈیو سے متعلق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ شادی کی غیر معمولی رسم کا حصہ ہے یا پھر یہ صرف انوکھی جیولری پہنائی گئی ہے ۔

ویڈیو سے متعلق سوشل صارفین نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور بعض نے تو اسکو اتنا پسند کیا ہے کہ ویڈیو پر رائے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاش وہ یہ اپنی شادی میں بھی کرسکتے ۔

Read Comments