'طالبان جان بوجھ کر کابل پر قبضہ نہیں کررہے'
ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان جان بوجھ کر کابل پر قبضہ نہیں کررہے۔
ترجمان طالبان سہیل شاہین نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہیں تو کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کابل پر قبضہ کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کابل پر تسلط بات چیت کے ذریعے ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے حل نکلے، حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔
سہیل شاہین نے مزید کہا کہ افغانستان کے عوام سخت تشویش میں ہیں، اگر افغان مسئلہ کا حل جلدی ہو تو عوام کے خدشات دور ہوجائیں گے۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اگرمسئلہ پرامن طریقہ سے حل ہوجائے تو بہتر ہے۔
ادھرافغانستان کے سیاسی رہنماؤں کاوفد کل پاکستان پہنچ رہاہے۔افغان رہنماؤں کا وفد تین روز اسلام آباد میں قیام کرے گا ۔
افغانستان کے سیاسی رہنماؤں کاوفد کل پاکستان پہنچ رہاہے،ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت سابق نائب صدریونس قانونی کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق افغان وفدکے دورہ پاکستان کا مقصد افغان مفاہمتی کاوشیں کو آگے بڑھانا ہے۔
دوسری جانب طالبان نے ایک ہی دن میں ہرات اور غزنی کے شہروں پر قبضہ کر کے ایک ہفتے سے کم عرصے میں افغانستان کے 11 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا۔