طلاق پر نمرہ خان ردعمل دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
نمرہ خان کا شمار پاکستان کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور گزشتہ روز ہی انکے سابقہ شوہر نے نمرہ خان سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے
تاہم اب نمرہ خان نے بھی اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں ۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ اب جو سب باتیں ہورہی ہیں ، وہ اس پر بات کرنا نہیں چاہتی اور آپ لوگ بھی اس پر بات نہ کریں ۔ ویڈوی میں نمرہ خان نے
اپنے مداحوں کو زور دیا کہ سیکھیں اگر بالواسطہ طور پر بھی سیکھنے کو مل رہا ہے تو سیکھ لیں اور وہی غلطی نہ دہرائیں ۔
نمرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بہت مشکلات سہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کو اتنی ہی عزت دیتی ہیں جتنی وہ مستحق ہیں اور کسی کو برا نہیں بولتیں ۔
نمرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انکے فالورز اور انکے چاہنے والوں نے اتنا کچھ کہ دیا کہ انکو کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی ۔
گزشتہ سال نمرہ خان نے لاک ڈاون کے دوران نکاح کرلیا تھا اور پھر اپنے سوشل اکاونٹس سے اس حوالے سے مداحوں کا آگاہ کیا تھا۔
ایک لائیو سیشن کے دوران صارف نے نمرہ خان کے سابقہ شوہر راجہ اعظم سے طلاق کے متعلق دریافت کیا تھا، جس پر انہوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی تھی ۔ سیشن کے دوران انہوں نے نمرہ کیلئے تضحیک آمیز الفاظ بھی استعمال کیے تھے ۔
راجہ اعظم کا کہنا تھا کہ نمرہ انکے لئے درد سر تھیں اور وہ ان سے چھٹکارہ چاہتے تھے۔