شائع 14 اگست 2021 07:44pm

پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان

پشاورزلمی کے ڈیرن سیمی کیلئے بڑا اعزاز، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔ ڈیرن سیمی پاکستان کرکٹ میں خدمات پر اعزاز کے حق دار ٹھہرے۔

وہ آئندہ برس تئیس مارچ کو ایوارڈ وصول کریں گے۔ سیمی نے ستارہ پاکستان کے اعزاز پر وزیراعظم اور صدرپاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سیمی کا اہم کردار رہا۔

پہلے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا گیا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو اعزازی شہریت سے نواز ا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی گئی ہے۔

Read Comments