شائع 13 اگست 2021 10:37pm

'مارشل لاء دورمیں بھی میڈیا پراتنی پابندیاں نہیں تھیں'

لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی ڈیجیٹل میڈیاونگ کی جانب سےرپورٹ جاری کی گئی ہے، مارشل لاء دورمیں بھی میڈیا پراتنی پابندیاں نہیں تھیں۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی آوازکودباناچاہتی ہے، حکومت تاثردےرہی ہےکہ اپوزیشن ملک کےخلاف ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ کیاحکومت کوسیاستدانوں کےخلاف رپورٹ جاری کرنی چاہیےتھی؟ حکومتی رپورٹ میں زیادہ تر سیاستدانوں کا ذکرہے، کیاوزرانے پریس کانفرنس سے پہلے رپورٹ دیکھی تھی؟

شاہدخاقان کا کہنا تھا کہ نام نہاد حکومت نے خود رپورٹ پڑھی ہی نہیں، مارشل لاء دورمیں سیاستدانوں کوملک دشمن قراردیاجاتاتھا، موجودہ حکومت نے وہ الزام لگائے جو ماضی میں نہیں لگے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں امریکا سے فون کیوں نہیں آیا، موجودہ حکومت صرف جھوٹ بولنےمیں ماہرہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ افراسیاب خٹک نےساری زندگی جمہوریت کی بات کرتےہوئےگزاری،موجودہ حکومت نےتمام دوست ممالک سےتعلقات کمزورکردیئے، اصل مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےباتیں کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے135صفحات کی رپورٹ صرف مفروضے پر تیار کی، حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹی رپورٹ تیارکررہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف بولنا جرم ہے، حکومت نےتمام ڈیٹا کینیڈا کی کمپنی سے لیا۔

Read Comments