شائع 13 اگست 2021 10:05pm

پاکستان امریکا سے طویل مدتی تعلقات کا خواہاں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ سے طویل مدت اور ہمہ گیردیرپا تعلقات کی خواہش رکھتا ہے،

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انگلا اگیلرکی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ملاقات میں مختلف ایشوز سمیت دوطرفہ تعاون پر بات بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کاکہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ سے طویل مدت اور ہمہ گیردیرپا تعلقات کی خواہش رکھتا ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لئے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن حل کے لئے تمام فریقین سے کام جاری رکھے گا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مختلف ممالک کے سفیروں سے گفتگو میں ایک بار پھر واضح کیا تھا افغانستان میں جاری تنازعہ میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ،ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن اور استحکام میں مدد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سےجرمنی،اٹلی،فرانس اورہالینڈکےسفیروں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطےکی صورتحال اورسیکیورٹی امورپربات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں یورپین یونین سے دوطرفہ تعلقات بھی زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کاکہنا تھا کہ افغانستان میں امن کامطلب،پاکستان میں امن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری تنازع میں ہماراکوئی فیورٹ نہیں، ہماراواحد مقصد افغانستان میں امن اوراستحکام میں مددہے۔

Read Comments