شائع 13 اگست 2021 07:07pm

افغانستان میں پھنسے صحافیوں کے لئےپاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صحافی اورمیڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے ۔

Read Comments