شائع 13 اگست 2021 06:38pm

فیاض الحسن چوہان دوبارہ ترجمان پنجاب حکومت مقرر،نوٹیفکیشن جاری

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کے ترجمانوں کے سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیئے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان صرف فیاض الحسن چوہان ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیر جیل خانہ جات اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے حکومت پنجاب کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ترجمانوں کے حوالے سے تمام گزشتہ احکامات منسوخ کر دیئے ہیں۔

فیاض چوہان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب سے کوئی بھی ٹی وی، اخبارات، ٹاک شوز اور سیاسی اجتماعات میں ترجمان حکومت پنجاب کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔ حکومت پنجاب کے واحد ترجمان صرف فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔

Read Comments