تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ،اسکروٹنی کمیٹی کا کام مکمل
تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ اسکروٹنی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا۔
اکبر ایس بابرنے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی سخت ناکام ہوئی ۔ سب گواہ رہنا اس کیس کے اثرات قومی سلامتی پر پڑ سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کا آخری اجلاس الیکشن کمیشن میں ہوا۔
درخواست گزار اکبر بابر وکیل احمد حسن کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاورکمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل پی ٹی آئی شاہ خاور نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا آج اسکروٹنی کمیٹی کا آخری اجلاس تھا اب وہ اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو دے گی ، الیکشن پھر اس پر اپنا مفصل فیصلہ کرے گی ۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا اسکروٹنی کمیٹی مکمل طور پر ناکام ہوئی، سب گواہ رہنا اس کے اثرات قومی سلامتی پر پڑ سکتے ہیں۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا آج کمیٹی میں جو کچھ سنا اگر ہم وہ سامنے لے آئیں تو کوئی اس کی عزت نہیں کرے گا، کاش کہ پاکستان کے ادارے صحیح معنوں میں تفتیش کرتے ۔