شائع 12 اگست 2021 08:27pm

'افغانستان میں جاری تنازعے میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں'

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مختلف ممالک کے سفیروں سے گفتگو میں ایک بار پھر واضح کیا ہے افغانستان میں جاری تنازعہ میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ،ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن اور استحکام میں مدد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سےجرمنی،اٹلی،فرانس اورہالینڈکےسفیروں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطےکی صورتحال اورسیکیورٹی امورپربات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں یورپین یونین سے دوطرفہ تعلقات بھی زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کاکہنا تھا کہ افغانستان میں امن کامطلب،پاکستان میں امن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری تنازع میں ہماراکوئی فیورٹ نہیں، ہماراواحد مقصد افغانستان میں امن اوراستحکام میں مددہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں، یورپی ممالک کے سفراء نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، ان کی جانب سے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی عزم کا اعادہ بھی کا گیا ۔

Read Comments