شائع 12 اگست 2021 08:22pm

'محرم ہمیں قربانی، ایثار اور برداشت کا درس دیتا ہے'

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی،ایثار اور برداشت کا درس دیتا ہے قومی اتحاد و یکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے دیگر علماء کرام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں ، افغانستان میں امن چاہتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان کا امن ہے، بھونگ مندر کو دو دن کے اندر بحال کرکے ہندو برادری کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مندر واقعہ میں اب تک 81 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، ہم سب نے مل کر فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھ کردشمن کے عزائم ناکام بنانے ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملک میں قیام امن کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا اہم کردار ہے، چاہتے ہیں کہ ملک میں امن و امان برقرار رہے۔ کسی بھی مسجد یا امام بارگاہ اور مجالس میں اسلام کی کسی بھی مقدس ہستی سے متعلق غلط بات نہیں ہونی چاہیے، ہم نے پاکستان کے ساتھ مسلم امہ کو بھی مستحکم کرنا ہے۔

Read Comments