میڈیا ڈولمپنٹ اتھارٹی کاقیام مسترد
صحافتی تنظیموں نےمیڈیا ڈولمپنٹ اتھارٹی کےقیام کومستردکردیا۔
میڈیاسےمتعلق نئی اتھارٹی کے قیام کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سےمشترکہ بیان جاری کردیا گیا۔
اےپی این ایس،سی پی این ای،پی بی اے،پی ایف یوجے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میڈیا ڈولمپنٹ اتھارٹی کاقیام غیرآئینی اور ظالمانہ ہے،نئی اتھارٹی کا قیام آزادی اظہاررائے کے خلاف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی اتھارٹی کا قیام میڈیا کوکنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔
صحافتی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی،سینیٹ اتھارٹی کےقیام کی تجاویزمستردکرے،
صحافتی تنظیمیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی کاقیام غیرآئینی اور ظالمانہ ہے، نئی اتھارٹی کا قیام آزادی اظہاررائے کے خلاف ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی اتھارٹی کا قیام میڈیا کوکنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق پرنٹ،الیکٹرونک اورسوشل میڈیا الگ الگ ذرائع ابلاغ ہیں۔