شائع 11 اگست 2021 08:14pm

نور مقدم قتل کیس، ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

نورمقدم قتل کیس میں تمام ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈال دیئےگئے۔ وزرات داخلہ نےگرفتارتمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔

ملزمان میں ظاہرجعفر،ذاکرجعفر،والدعصمت بھی شامل ہیں ۔

ظاہرجعفرکے2ملازمین اورتھراپی ورکس کاملازم امجدبھی ملزمان میں شامل ہیں۔

کابینہ کمیٹی کی منظوری کےبعدنام ای سی ایل میں ڈالےگئے،ملزمان بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

اس سے پہلے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے کی ۔

ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے مختلف کیسوں اور فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، اور پھر جمعرات کو سنائے گئئے فیصلے میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی تھی۔

ملزم ظاہر جعفر کے والدین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Read Comments