'جاگیرداروں نے ملک کو تباہ کردیا'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں، ہمارےکسان بہت محنت کش ہیں۔ جاگیرداروں نےملک کوتباہ کردیا۔
خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی مدد کرنے سےپاکستان ترقی کرےگا، جاگیرداروں نےملک کوتباہ کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی میں طاقت کی حکمرانی تھی،قانون کی نہیں، ہم نے کسانوں کوفصل کی پوری قیمت دلوائی، کسان کمائےگاتو پاکستان کوفائدہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ریکارڈ پیداوارہوئی،ہم پھربھی گندم باہرسےمنگوارہےہیں، پیداوارہوگی تواشیاء کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لوگوں کواوپراٹھانےکیلئےہمیں کسانوں کی مددکرناہوگی، کسانوں کی مددسےملک خوشحال ہوگا، موٹرسائیکل کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیاہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سےزیادہ کھانےکی اشیاء باہرسےمنگوانی پڑیں، کسانوں کوکارڈ کےذریعےبراہ راست سبسڈی دینگے، پنجاب کےبعدبلوچستان میں بھی کسان کارڈ دینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہےوہاں کسان کارڈدینگے، کسان کارڈ دینا کسی پراحسان نہیں،میرا فرض ہے۔