کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری
کراچی:کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
شادی بیاہ اور ریسٹورینٹس آنے والے صارفین کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
حکمنامے کے مطابق ریسٹورینٹس میں ڈائن ان سروس کے دوران کسی بھی وقت انسپیکشن کیاجاسکےگا۔
آوٹ ڈور ڈائننگ کرنے والے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا
محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرینوں میں سفر کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیا۔
یکم اکتوبر سے ٹرینوں میں سفر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورینٹس ڈرائیو تھرو سروس دے سکیں گے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست سے نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ترمیم شدہ آرڈر کے مطابق صوبے کے جن اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اب وہاں لاک ڈاؤن 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے جس کا اطلاق 9 اگست سے ہو گا۔
سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہو گی، ترمیم کے مطابق آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی اور تقریب رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی۔جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام قسم کی مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات بھی ان ڈور منعقد کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔