شائع 10 اگست 2021 12:29am

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری اورگیلانی کیخلاف ایک اور گواہ کا بیان قلمبند

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی ذرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے ایک اور گواہ سید محمد بلال کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔

عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان آصف ذرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استتثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب گواہ کلیم شہزاد پر جرح کرتےہوئے کہا آپ نے نیب کے کہنے پرجھوٹا بیان دیا،

گواہ نے بتایا میں نے تفتیشی افسرکو کوئی دستاویزات نہیں دیں، مجھے کسی نے تفتیشی کے سامنے پیش ہونےکا نہیں کہا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا پر گواہ سید محمد بلال کا بیان قلمبند کیا۔

گواہ کی پیش کی گئی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا گیا، جج نے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لئے طلب کرتے ہوئےسماعت 16اگست تک ملتوی کردی۔

Read Comments