زارا نور عباس کاآدمی کیساتھ رقص اورکیا یہ ظاہر جعفرہے ۔ ۔ ۔؟
معروف اداکارہ زارا نور عباس کی ڈانس کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور بعض صارفیں نے زارا نور عباس کے ساتھ ڈانس کرنے والے شخص کی مماثلت کے باعث اسکو ظاہر جعفر سمجھ لیا۔
زارا نور عباس کا شمار پاکستان کی معروف اداکارہ میں ہوتا ہے۔ اور وہ کئی بڑے پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں ۔ ان کے معروف ڈراموں میں عہدے وفا، زیبائش، لمحے ، اور دل تیرا ہوگیا شامل ہیں۔
اب ایک انسٹاگرام پیچ پر انکی رقص کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔
ویڈیو میں وہ لالی وڈ کے ایک پرانے گانے پر ایک آدمی کیساتھ رقص کررہی ہیں ، تاہم مداحوں نے ویڈیو میں موجود شخص کو غلطی سےنور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر سے جوڑ دیا ۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ سمجھے کہ یہ ظاہر جعفر ڈانس کررہا ہے جبکہ بعض انسٹاگرامرز نے انکے ڈانس پر تنقید کی ہے ۔زینب خالد نامی ایک صارف نے لکھا کہ وہ سمجھی ظاہر جعفر ہے یہ
اس مغالطے کی دیگر صارف نے بھی تصدیق کی اسکو بھی ایسا ہی لگا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ وللہ اسکو بھی ایسا ہی لگا۔
تاہم انسٹاگرام ویڈیو پر بعض صارفین نے ڈانس پر بھی تبصرہ کیا۔
ایک صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں پڑھے لکھے جاہل۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'وہ اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہے ، کوئی حسین کام نہیں کررہی '
نور مقدم کیس آجکل ملک میں ہرجگہ زیر بحث ہے اور پولیس نے ملزم ظاہر جعفر اوراسکے والدین کو بھی حراست میں لے رکھا ہے جبکہ ظاہر جعفر بھی اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔ لیکن تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں فی الحال ظاہر جعفر کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔