اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ، گزشتہ ایک روز میں 12فیصد شرح رہی ، شہری انتظامیہ کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے احتیاط کا مشورہ بھی دے رہے.
شہر اقتدار اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی۔
احتیاط اور احکامات کو ترک کرنے پرکیسزمیں یومیہ اضافہ دیکھا جارہا ،انتظامیہ حرکت میں اورنہ ہی شہریوں ذمہ داری کا ثبوت دے رہے۔
گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرھ 12فیصد رپورٹ ہوئی ، شہری ساری کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پرڈال رہے۔
چوتھی لہرمیں کیسزکے یومیہ اضافے سےاسپتالوں میں دباومیں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ نظام زندگی ایک بار پھرمتاثرہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے لاک ڈاون 9 اگست سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاروبار کیلئے صبح 10 سے رات 8 بجے تک کے اوقات مقرر کئے جائیں گے، جبکہ کھلے مقامات پر شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے م 200 افراد کی تقریب کھلے مقامات پر ایس او پیز کے ساتھ منعقد کی جاسکے گی۔
ذرائع کے مطابق ایس او پیز پر عملدرامد نا کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروبار 15 سے 30 روز کیلئے سیل کردیا جائے گا۔