نورمقدم کیس ،تھراپی ورکس کا ملازم امجد زیر حراست
نورمقدم کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے اور تھراپی ورکس کے ملازم امجد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ملازم امجد پرملزم ظاہرجعفرکی اعانت اورحقائق چھپانےکا الزام ہے،پولیس نے دیگرچھ ملازمین کوبھی شامل تفتیش کرلیا۔
اسلام آباد نورمقدم قتل کیس میں پولیس نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کوگرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امجد پرملزم ظاہرجعفرکی اعانت اورحقائق چھپانےکا الزام ہے۔
ملزم امجد اسکے دیگرساتھی نورمقدم قتل کے بعد اسکےگھرپہنچے تھے ، جہاں پہنچنے پرملزم ظاہرجعفر نے امجد کو بھی ہتھیارسے وارکرکے زخمی کیا گیا تھا ۔ امجد کی حال ہی میں سرجری کی گئی ہے ۔
پولیس نے تھراپی ورکس کے مالک اوردیگر5 ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔
ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نور نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی اور گارڈ کے کیبن میں خود کو بند کرلیا تھا۔ ظاہر نے گارڈ کو دھمکا دیکر نور مقدم کو کیبن سے نکالا۔ ملزم نورمقدم کو لیکر کمرے میں چلا گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔