ایف آئی اے : سنئیر صحافی عامر میر اور وی لاگرعمران شفقت رہا
ایف آئی اے نے سنئیر صحافی عامر میر اور وی لاگرعمران شفقت کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد انہیں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں نے قومی سلامتی کے اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نامناسب وڈیوز اپ لوڈ کیں ۔
دونوں صحافیوں کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
دونوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں آیف آئی آر درج کی گئی ہے، ترجمان کے مطابق دونوں صحافی نے یوٹیوب چینل پر قوانین کی خلاف ورزی کی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وڈیوزمیں اعلی عدلیہ، فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔
عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا۔
خیال رہے کہ سینئر صحافی عامر میر، حامد میر کے بھائی ہیں اور آج کل اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ لاہور سے ہی صحافی عمران شفقت کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پکڑا ہے۔
تاہم اب دونوں کو شخصی ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔