'اقتدارملا تو ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کردیں گے'
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدارملا تو ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کردیں گے ۔ زراعت کی پالیسی میں کسانوں کو شامل کیا جائے ۔
راولپنڈی میں تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ تاجر برادری کے لوگوں کے چہرے مرجھائے ہوتے ہیں میرا دل کرتاہے جیب میں جتنے پیسے ہیں انہیں دے دوں،
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جس کے پاس پیسہ ہے حکومت کی سوچ کے مطابق وہ کرپٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ملک چل رہا ہے وہ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ تاجر برادری کی وجہ سے چل رہا ہے، ان کی وجہ سے لنگر خانے چل رہے ہیں، زراعت کی پالیسی میں کسانوں کو شامل کیا جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ لوگ ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں لیکن بھروسے کی کمی ہے، عام پاکستانی کیلئے بچوں کو پڑھانا بھی مشکل ہوچکا ہے، ہر انسان کا ایک بجٹ ہوتا ہے ، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی نجی زندگی متاثر ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو 4.3 ٹریلن سود ادا کرتاہے، ہماری تاجر برادری سے گزارش ہے کہ سودی نظام کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔حکومت کو تمام پالیسوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔