وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پشاورکورہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پشاورکورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، جاری کارروائیوں اورپاک افغان بارڈر پر باڑلگانے پربریفنگ دی گئی ۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے بارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کرتے ہوئے بدلتی صورتحال میں حالات کوکنٹرول میں رکھنے اورداخلی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پرسیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کو سراہا ۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کور ہیڈکوارٹرز پشاور آمد ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکواٹر پشاور میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال ۔ امن کے استحکام کیلئے کئے جانے والے آپریشنز اورپاک افغان بارڈ رپرباڑلگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔
اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم نے بارڈر مینجمنٹ پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بدلتی صورتحال میں حالات کوکنٹرول میں رکھنے اور داخلی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق وزیراعظم نے انسداد پولیو، انسداد کورونا اورشجرکاری مہم میں فورسزکی معاونت کو سراہا ۔ وزیراعظم نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں یاد گار شہداء پرپھول بھی چڑھائے۔