'حکومت کو نواز شریف نہیں اپنے ڈاکوں کی فکر کرنی چاہئے'
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی ٹیکس منی پر ڈاکہ ڈال کر براڈ شیٹ کو 27 ارب روپے ادا کئے، انہیں نواز شریف نہیں اپنے ڈاکوں کی فکر کرنی چاہئے۔
پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ نوازشریف لندن میں سیاسی پناہ کی کوئی درخواست نہیں دے رہے، وہ لندن میں اپنے ساتھ ساتھ حکومت کا علاج بھی کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی مرضی سے نہیں حکومت کے بنائے ہوئے میڈیکل بورڈ اور ڈی جی نیب لاہور کی رپورٹ کے نتیجے میں بیرون ملک گئے، نواز شریف کو برطانوی ویزے میں توسیع، دو اپیلوں میں ریلیف ملنے کا قوی امکان ہے۔
عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا نواز شریف کی صحت پر گندی سیاست نہ کریں، عمران خان جہاں بھی ہوں نواز شریف کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی ٹیکس منی پر ڈاکہ ڈال کر براڈ شیٹ کو 27 ارب روپے ادا کئے، انہیں نواز شریف نہیں اپنے ڈاکوں کی فکر کرنی چاہئے۔