شائع 06 اگست 2021 07:55pm

'نواز شریف کی صحت پر مریم نواز نے نو سے زائد بیانیئے دیئے'

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پرمریم نوازنے نو سے زائد بیانیے دیئے۔ صحافی ان سے پوچھیں بیانیہ کیا ہے ۔ ن لیگ کا پہلا بیانیہ تھاکہ نوازشریف بیمارہیں ، مرنے لگے ہیں ، پھر بیانیہ آیا ، بیرون ملک علاج نہ ہوا تو وہ مرجائیں گے ۔ لندن پہنچتے ہی بتایا گیا کہ ان کا سخت علاج چل رہا ہے ، پھربیانیہ آیا کہ کورونا کی وجہ سے علاج رک گیا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ برطانوی حکومت نے نوازشریف کو ویزے میں توسیع کے لئے دو مواقع دیئے ۔ نوازشریف نے پرانی رپورٹس پرویزے میں توسیع مانگی ۔

انہوں نے کہا کہ نئی رپورٹس مانگی گئیں تو نوازشریف نے لندن میں مختلف ڈاکٹروں سے رابطہ کیا لیکن انہیں جواب ملا لندن میں ایسی رپورٹس بنانا ممکن نہیں۔ برطانیہ میں مصنوعی پلیٹ لیٹس نیچے نہیں جاتے۔شہبازگل نے چیلنج کیا، کہ نوازلیگ ویزہ مسترد ہونے کا لیٹرمیڈیا کے سامنے پیش کرے۔ مریم کے والد کو جلد پاکستان لائیں گے، ضمانت دیتے ہیں انہیں سیدھا جیل پہنچائیں گے۔

شہبازگل نے کہا نوازشریف ویزے میں توسیع کی کوشش کریں گے۔ بات نہ بنی تو کہیں گے جیل کے خطرے کے باوجود واپس آئے۔ برطانیہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ مجھے کیوں نکالا؟۔ شہبازگل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پرمریم نوازنے نو سے زائد بیانیے دیئے۔ صحافی ان سے پوچھیں بیانیہ کیا ہے ۔

Read Comments