شائع 06 اگست 2021 12:18am

سندھ:مرتضی وہاب کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر مقرر

سندھ حکومت نے بیرسٹر مرتضٰی وہاب کو کراچی میونسپل کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا، مرتضٰی وہاب کے ایم سی کے دوسرے سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہیں، ان سے پہلے مرحوم سینٹر مشاہد اللہ خان نے اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

سندھ لوکل بورڈ نے وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات اور ساحلی ترقی مرتضٰی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مرتضٰی وہاب جعمہ کے روز نئی ذمہ داریاں سمبھالیں گے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضٰی وہاب بدستور مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت کے عہدوں پر بھی فائز رہیں گے، مرتضٰی وہاب سے قبل مرحوم سینٹر مشاہد اللہ خان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 1999 میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کیا تھا۔

Read Comments