'پارٹی میں صرف نواز شریف کا بیانیہ ہے'
مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پارٹی صدر شہباز شریف کے خلاف نئی نیب انکوائری کو انتقامی کاروائی قرار دیا ہے،وہ کہتے ہیں پارٹی میں صرف نواز شریف کا بیانیہ ہے، 2022 میں نئے انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
پارٹی سیکریٹیریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا، وہ بولے شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری شروع کرنا انتقامی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں، چئیرمین نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہیں، انھیں شاید ملازمت میں توسیع کا لارا دیا جا رہا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت آئندہ سال الیکشن کروانا چاہتی ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو غیر نمائندہ حکمرانوں کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا، مسلم لیگ نون کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کورونا کی آڑ میں نون لیگ کا سیکرٹریٹ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔