کشمیری مسلمانوں پر بھارتی قبضہ، 'اوآئی سی کردار ادا کرے'
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی قبضے،جبرسےآزادی کےمطالبےپرنشانہ بنایاجارہاہے۔ اوآئی سی اور اقوام عالم اس معاملے پر کردار کریں۔
وزیراعظم عمران خان سے اوآئی سی انسانی حقوق کمیشن کےوفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ یواین قراردادوں کےتحت حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہےہیں۔ بھارتی حکومت نے ڈھٹائی سےکشمیریوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کوماورائے عدالت قتل ،تشدد کرکے معذور کیا گیا۔ بڑی تعدادمیں حریت پسند رہنماؤں کوبھی حراست میں لیاگیا ہے۔ پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال سے کشمیری نوجوان بینائی کھوبیٹھے ۔ ظلم کاہرحربہ استعمال کرکےبھی بھارت کشمیریوں کی تحریک دبانےمیں ناکام رہا ۔
وزیراعظم نے کشمیر کیساتھ فلسطین کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر اورفلسطین کا معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی ہے ۔ وزیراعظم نے ملاقات میں بھارتی رجیم اور ہندوتوا نظریےپر کھل کر بات کی ۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کوحق خودارادیت کیساتھ مذہبی آزادی سےبھی محروم کیاجارہاہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اکثریت ، الگ شناخت کھونے کاخطرہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تازہ صورتحال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی، جنگی جرائم کے مترادف ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی انسانی حقوق کمیشن کےوفد کی حالیہ خدمات کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی مضبوط اور مؤثر آواز کےطور پر اپنا کردار جاری رکھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے مسائل پر بات کی۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ کو اسلامو فوبیا سےنمٹنےکیلئےاجتماعی کوششوں کی ضرورت پرزور دیا ۔