سندھ : کورونا میں اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی قرار
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کورونا کیسز میں اضافہ صوبائی حکومت کی نالائقی ہے ، تحریک انصاف سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے خلاف ہے، جس طرح کشمیر ، گلگلت کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب سے کرپٹ سیاسی جماعتوں کا خاتمہ کیا اسی طرح سندھ میں بھی ان کا خاتمہ کریں گے ۔
ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے ڈیفنس میں تین روزہ فری ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کیمپ کا دورہ کیا،دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں تحریک انصاف سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے خلاف ہے، کورونا کیسز میں اضافہ صوبائی حکومت کی نالائقی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں 8 اگست سے پہلے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔
ویکسی نیشن کیمپ کے دورے پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔