شائع 04 اگست 2021 11:34pm

'بھارت نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے'

عارف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی امن کےحوالےسےہمیں چوکنارہناہوگا، بھارت نےپاکستان کاامن تباہ کرنےکاتہیہ کررکھاہے۔

بیان میں صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج ہم پولیس کےشہداء کی یاد منارہےہیں، یوم شہداء کی تقریب میں شرکت کرناقابل فخرہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کوئی قوم پاکستانیوں کےجذبہ قربانی کامقابلہ نہیں کرسکتی، شہداء کی وجہ سے ہی ہماری قوم زندہ سلامت ہے۔

صدرعارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء اورسلامتی شہداء کی مرہون منت ہے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اورپولیس نےقربانیاں دیں، فوج اورپولیس کی قربانیوں سےدہشتگردی کی لعنت کوختم کیا۔

Read Comments