شائع 04 اگست 2021 08:58pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلوچ رجمنٹل سینٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کمانڈرزہرسطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےحصول پرتوجہ دیں، اورہرطرح کے چیلنجزکا سامنا کرنے کیلئے تیاررہیں ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے موقع پرہوا۔ آرمی چیف نے یادگارشہداء پرپھول چڑھائے اورفاتحہ کی ۔

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سےخطاب کرتے ہوئے ہرسطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اورکامیابوں کو سراہا ۔

سپہ سالار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پرپیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں۔

آرمی چیف نے زوردیا کہ کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ ریجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Read Comments