سندھ کے علاوہ ملک بھر میں اسکولز 50 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا فیصلہ
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے علاؤہ پورے ملک میں اسکولز پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھولیں رہینگے ۔ کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلب علموں اور عملے کے لیے 31 اگست تک ویکسنیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ۔امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہونگے ۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے نوین سے بارہویں تک کے طالب علموں کو پانچ فیصد اضافی نمبرز کی خوش خبری بھی دے دی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی وزیرشفقت محمود کی زیرصدارت ہوئی ۔ جس میں سندھ کے علاؤہ تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے کھولے رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تمام تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہونگے ۔تاہم تعلیمی اداروں سے وابستہ تمام افراد کے لیے 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔
اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات میں 5 فیصد اضافی نمبرزدینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،وزیر تعلیم نے طالب علموں سے سوشل میڈیا پر چلنے والوں خبروں پر کان نہ دھرنے کی بھی ایپل کی ۔ایس او پیز اور صحت کے مسائل کے حوالے سے جائزہ اجلاس 25 اگست کو گا ۔