شائع 04 اگست 2021 08:48pm

وزیراعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصی طور پر امن وامان اورکورونا کی صورتحال اورعوام کو درپیش مسائل پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر، علی گوہر مہر اور صفدر عباسی شریک تھے۔

ملاقات میں سندھ میں وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر صوبہ سندھ کے پہلے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے گرین لائن کی متعین شدہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے اور سندھ پیکیج کے تحت منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

Read Comments