نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کی طبیعت ناساز،چیک اپ کیا گیا
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کی طبعیت ناساز ہوگئی ، طعیبت خراب ہونے پر ظاہر جعفر کا پمز ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی طبعیت ناساز ہونے پر پمز ہسپتال میں چیک اپ کے لیے لایا گیا۔
ملزم ظاہر جعفر کو پمز ہسپتال لانے کی تصویر آج نیوز نے حاصل کرلی۔
ملزم ظاہر جعفر نے سر میں شدید درد ہونے کی شکایت پولیس حکام کو کی تھی ۔
زرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کو چیک اپ کے بعد پولیس واپس لے گئی۔ ڈاکٹرز نے ملزم ظاہر جعفر کو ادویات لکھ کردیں۔
Read Comments