شائع 03 اگست 2021 11:26pm

'سیاست میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آیا'

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نےدونوں بڑی جماعتوں کوچیلنج کیا، اور وہ سیاست سےکرپشن کےخاتمےکیلئے آئے ہیں ۔

اسلام آباد میں اکرام سہگل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کو پاکستانی سیاست کو بلکل اندازہ نہیں تھا، ابتداء میں پی پی اورن لیگ نےشمولیت کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نےدونوں بڑی جماعتوں کوچیلنج کیا، اور وہ سیاست سےکرپشن کےخاتمےکیلئے آئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اپنےلئےکھیلنےوالےکوکوئی پسند نہیں کرتا، قائداعظم محمدعلی جناح نےاپنےلئےسیاست نہیں کی،قومیں ان کویادرکھتی ہیں جوان کا درد رکھتےہیں، سیاست سےقبل ہی اللہ نےمجھےعزت اورشہرت دےدی تھی، انہوں نےاپنےملک اورقوم کیلئےجدوجہد کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئےہم سب کو مل کرکام کرناہوگا، سوئٹزرلینڈ سب سےزیادہ اپنی سیاحت سے کماتا ہے،پاکستان میں بھی سیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےشمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےزیادہ خوبصورت ہیں، غریب ممالک سےہرسال ایک ہزارارب ڈالرباہرچلاجاتاہے، ملک غریب نہیں،قیادت نےغریب کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ خاندانوں نےملک کو لوٹا، کفرکانظام چل سکتاہے،ظلم اورناانصافی کانظام نہیں چل سکتا۔

Read Comments