کشمیر پریمیئر لیگ سے بھارت کی نیندیں اڑگئیں
وزیرمملکت فرخ حبیب نےکہا ہے کہ کشمیر کا جہاں بھی نام آئے بھارت پروپیگنڈا کرتا ہے۔ کشمیرپریئمر لیگ نے بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ بھارت کا کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنے کا مطلب ہے کہ بھارت خوفزدہ ہو رہا ہے۔
وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں رسجا انٹرمیڈیا آزادی کپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیئے۔ کشمیر پریئمر لیگ نے بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔بھارت کا کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنے کا مطلب ہے کہ بھارت خوفزدہ ہو رہا ہے۔
وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ مودی جبرانہ سوچ کرکٹ پرحاوی کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر پریئمر لیگ سے کھیل کے میدان آباد ہوں گے۔ ملکی اور عالمی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔
Read Comments