شائع 02 اگست 2021 10:42pm

سندھ : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو اختیار مل گیا

سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر پولیس کو اختیار دے دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانیدار کو بھی کارروائی کا اختیار دی دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پولیس انسپکٹرکارروائی کرسکے گا۔

نوٹی فکیشن کارروائی کا اختیارڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزکوبھی حاصل ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس انسپیکٹر،ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت کاروائی کرسکیں گے۔

پولیس انسپیکٹر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا اور ،ہدایات کرسکیں گے۔

Read Comments