درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.706 ڈالر فی یونٹ،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.6080 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے,,سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.9160 ڈالر فی یونٹ تھی سوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.6386 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
Read Comments