وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔ کابینہ میں کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا ۔اجلاس میں کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پرغورکرے گی ۔ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔
کابینہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی ۔
اسلام آباد مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹائے جانے کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی ۔
وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر غورکرے گی ۔ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔
وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی ۔ وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔ وفاقی کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔