آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ نے نتائج مسترد کردیئے
مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کردیئے اور تحریک چلانے کا اعلان بھی کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عالمی ایجنڈے کی خاطر آزاد کشمیر کا الیکشن چرایا، عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے الیکشن کیلئے پیسا دیا،
ان کا کہنا تھا کہ اب الیکشن چوری کے خلاف صرف احتجاج نہیں کرنا یہ رسم توڑنی ہے۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غیر نمائندہ حکومت کشمیر کاز کو کس طرح آگے بڑھائے گی، پیسا بانٹ کر ووٹ چوری کیا گیا۔
اس موقعے پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا اور کہا، ٹکٹ ہولڈر اسلام آباد میں بتائیں گے کیسے الیکشن پر ڈاکا ڈالاگیا،حق حکمرانی نہ دینے والے حق خودارادیت کیا دیں گے؟
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا یہ فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کی ہے،، جہاں ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے دعوی کیا کہ یہ ویڈیو ایف سی اہلکار نے بنائی ہے جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا، ویڈیو میں ایف سی اہلکار پولنگ عملے کو مخاطب کرکے کہتا ہے یہ غیر قانونی کام ہے، یہ مناسب نہیں ہے، اس پر پولنگ عملہ سیکیورٹی اہلکار سے کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا کام صرف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
Video of polling staff stamping ballots for PTI at Sheikh Soli primary school polling station, Forward Kahuta. Same was done at the girls school next door.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2021
This video was made by a FC constable who was stopping them. pic.twitter.com/09VrVRrUCM