شائع 27 جولائ 2021 10:49pm

پنجاب : کورونا، بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا پھیلاو ستر فیصد ہوگیا

پنجاب میں بھارتی ویرینٹ کے ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ ستر فیصد تک پہنچ گیا ۔صورتحال ایک بار پھر سنگین ہونے کا خدشہ ہے لیکن شہریوں کا غیرسنجیدہ رویہ برقرار ہے ۔

کورونا وائرس کی شدت بڑھ رہی ہے۔ بھارتی و یرینٹ بھی بے قابو ہے مگر بے احتیاطیاں بھی کچھ کم نہیں۔ بسز، وینز، رکشے اور آفسز، ہر جگہ بیشتر افراد بغیر ماسک کے ہی دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ تو ویکسین لگنے کے بعد ماسک پہننا ضروری نہیں سمجھ رہے۔

سماجی فاصلے بھی نظرانداز ہو رہے ہیں۔ کچھ شہری تو ڈور ٹو ڈور ویکسین مہم کو بھی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہیں۔

پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو نو جبکہ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ ہے۔ لاہور میں تین اعشاریہ چھ فیصد مثبت کیسز کی شرح پہنچ گئی ہے۔

Read Comments