شائع 26 جولائ 2021 11:04pm

کورونا ویکسین موڈرنا کی 30 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

موڈرنا کورونا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں، کوویکس سے ملنے والی یہ پانچویں کھیپ ہے جو بیرون ملک پڑھنے والے طالب علموں سمیت دائمی امراض کے مریضوں کو لگائی جا رہی ہے۔

موڈرنا کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں، موڈرنا ویکیسن کی یہ پانچویں کھیپ کوویکس کی جانب سے پاکستان کو مفت فراہم کی گئی ہیں۔

اب تک ملک میں پچپن لاکھ موڈرنا ویکیسن آچکی ہیں، حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے والے طالب علموں سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد کو ویکسین لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

Read Comments