فون ہیک ہونے کے معاملے پر اہم اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم اورکابینہ ارکان کے فون ہیک ہونے کی اطلاعات پر مشاورت ہوئی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حساس عہدوں پرفائزشخصیات کی فون کالز ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری ہے اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 60 فیصد کام مکمل کرلیا۔
وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے فون ہیک ہونے کی اطلاعات پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار کی شائع شدہ خبر میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی اہم شخصیات کی ہیکنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت اسرائیلی کمپنی کے ذریعے وزیراعظم اورکابینہ ارکان کے فون کالز اورمیسجز ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا ،
ذرائع کے مطابق بھارت کی جاسوسی پر اعلی عسکری اور سول قیادت کئ مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کیلیے واٹس آپ طرز کی نئی اپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی،
ذرائع کے مطابق بھارت کی جاسوسی پر لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔ حساس عہد وں پر فائز شخصیات کی فون کالز ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 60 فیصد کام مکمل کر لیا۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے، چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائیگی، نئی ایپلیکیشن واٹس آپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹرفیس استعمال نہیں ہوگا، ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا ۔