وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں معاشی رابطوں کوفروغ ملےگا۔ طاقت کےذریعےحکومت کے نفاذ سے تنازعہ حل نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادکی ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورافغان امن عمل کوتیزکرنےپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستان کےتعمیری کردارسےآگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کےمفادمیں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان تنازعہ میں شدت سےپاکستان کیلئےمشکلات پیداہوں گی۔ افغان تنازعہ سےپاکستان میں مہاجرین کی آمدکاخدشہ ہے ۔
Read Comments