شائع 19 جولائ 2021 07:14pm

رنگ روڈ اسکینڈل، ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کر دی-

ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبدالرحمان کے روبرو راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں ملزم سابق کمشنر اور ڈی جی پروجیکٹ محمد محمود اور ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن وسیم تابش کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے رنگ روڈ میں انٹر چینج بنا کر سوسائٹیوں کو فائدے پہنچایا۔ جبکہ رنگ روڈ کے ساتھ سروس لائن بنائی گئی جس کی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔

ملزمان کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے جن کی تحقیقات کرنی ہیں۔

عدالت سے استدعا ہے وہ تحقیقات کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع دے۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی،تمام مقدمہ مفروضوں پر بنایا گیا ہے،مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔

Read Comments