قانون کی عمل داری کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہے کہ کسی بھی گینگ یا گروہ کو لاقانونیت یا دہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،قانون کی عمل داری کیلئےآخری حد تک جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لادی گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سفاک قاتل کو جہنم واصل کرنے والے افسر اور اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، حکومت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے درندے کا عبرتناک انجام جرائم پیشہ عناصر کیلئے پیغام ہے کہ ایسے ہر گینگ کا قلع قمع کیا جائے گا،پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گی۔
Read Comments