شائع 17 جولائ 2021 11:37pm

پشاور: بس کھائی میں گرگئی،4 افراد جاں بحق،12 افراد زخمی

پشاور سے اپر چترال جانے والی کوچ ریشن کے مقام ڈراٸیور سے بے قابو ہوکر کھاٸی میں جاگری۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق 12 افراد زخمی ہوگئے۔

چترال میں ریشن کے مقام پر مسافر کوچ ڈراٸیور سے بے قابو ہوکر کھاٸی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب ڈی سی چترال نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

Read Comments