' جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا'
پی پی رہنما آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ آج لوگ کشمیر میں آکر بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جب مودی نے حملہ کیا تو یہ لوگ کہاں تھے۔
سابق صدر آصف زرداری کی صاحب زادی آصفہ بھٹو نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں انٹری دی ہے اور پٹہکہ میں آصفہ بھٹونے پیپلزپارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگ کشمیر میں آکر بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں،
آصفہ بھٹو کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں جب مودی نے حملہ کیا تو یہ لوگ کہاں تھے۔
آصفہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بس یہی کہا کہ میں کیا کروں، بی بی شہید نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پیسنہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، بلاول بھٹو نے کہا آپ حکم کریں اگر آپ امن چاہتے ہیں تو امن ہوگا، اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو جنگ ہوگی۔
آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں دل، کینسر، لیبر، کڈنی کیلئے اسپتال بنائے۔
Read Comments