شائع 16 جولائ 2021 11:00pm

مداح انوشے عباسی کی سادگی کے دیوانے

لگتاہے کہ مداح اب انوشے عباسی کی سادگی کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

انوشے عباسی کا شمار پاکستانی شوبز کی مشہور ادکاراوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا بھی منواچکی ہیں ۔ اور حال ہی میں ان کے پراجیکٹس میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے ۔

اب انوشے نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں ، تصاویر میں وہ بالکل سادہ کپڑوں میں معمولی سے میک اپ کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اپنی تصاویر کے ساتھ انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی پوچھا کہ ان کو کون سے تصویر زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے انوشے کی تصویر پر کئی کئی لائکس اور کمنٹس کیے گئےہیں اور ساتھ میں پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور تعریفیں کی جارہی ہیں ۔

Read Comments