کراچی : مختلف علاقوں میں شدید بارش
کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش جاری ہے اور گلشن حدید،ملیراورایئرپورٹ میں تیز بارش ہورہی ہے جبکہ بہادرآباد،نمائش،گرومندر، سعدی ٹاؤن،گلزارہجری میں بھی تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش شروع ہوتےہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل شہر قائد پر صبح سے ہی چلچلاتی دھوپ، شدید گرمی کی کیفیت تھی،
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تھنڈر سیلز بننے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ میں کہیں معتدل درجے اور کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوگی ، بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے جبکہ بحیرہ عرب میں پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے، جس کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 17 جولائی کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔