شائع 15 جولائ 2021 08:23pm

'آزاد کشمیر کی عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرے گی'

وفاقی وزیر مراد سعید نےکہا ہےیہ جودھاندلی کاشورمچارہےہیں اصل میں یہ ان کی ہارہے،آزادکشمیر کی عوام تحریک انصاف کوکامیاب کرےگی۔

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہے کہ آزادکشمیرمیں ن لیگ کی حکومت نےکوئی ترقیاتی کام نہیں کیے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ جودھاندلی کاشورمچارہےہیں اصل میں یہ ان کی ہارہے،آزادکشمیر کی عوام تحریک انصاف کوکامیاب کرےگی۔

خطاب میں مراد سعید نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نےسندھ کو پسماندہ صوبہ بنادیا ہے، سندھ کےعوام بنیادی سہولیات سےبھی محروم ہیں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ ہماری تعلیم سےمتعلق اصلاحات کوپورےملک میں پذیرائی ملی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین نےکہاکہ وہ سندھ کوبدلےگا، پرچی چیئرمین یہاں پربھی بہت سی بھڑکیں مارکرگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سےزیادہ غربت سندھ میں ہے، تھر میں بچے بھوک سےمررہےہیں۔

وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پاکستان کو بھی سندھ بنانا چاہتے ہیں، سب سےزیادہ ڈرون حملےپیپلزپارٹی اورنوازشریف دور میں ہوئے۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےبھرپور انداز میں کشمیرکامقدمہ لڑا۔

Read Comments